Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Krishn Adeeb's Photo'

کرشن ادیب

1915 - 1999

کرشن ادیب کا تعارف

اردو کے مقبول شاعر جناب کرشن ادیب کی پیدائش 21 نومبر 1925ء کو پنجاب صوبے کے پھلور میں ہوئی ۔ 15 سال کی عمر میں اپنے والد کے ساتھ جھگڑے کے بعد گھر سے چلے گۓ۔ گھر سے دور ہو جانے کے بعد ذریعۂ معاش کے لئے انہوں نے فیکٹری ورکر کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی ایسی دوسری ملازمت کیں۔ کچھ عرصے بعد انہوں نے ممبئ کی طرف رخ کیا۔ ممبئی قیام کے بعد ان کی ملاقات ساحر لدھیانوی سے ہوئی۔ کرشن ادیب کی ادبی صلاحیت کو پہچانتے ہوئے ساحر نے انہیں شاعری پر توجہ دینے کی صلاح دی۔  انہوں نے 1950 میں شاعری لکھنا شروع کیا۔ اپنی شاعری کے ابتدا میں ان کی نظمیں "ضدی بچے" اور "میرا گھر" کو پاکستان کے ایک رسالے میں "سال کی بہترین نظمیں" کے نام سے شائع ہونے والی نظموں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ جس سے انھیں بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔ کرشن ادیب نے لدھیانہ کی پنجاب ایگری کلچر یونیورسٹی میں بطور سینئر فوٹو گرافر کی حیثیت سے کام کیا، جہاں سے وہ 1985 میں سبکدوش ہوئے۔

کرشن ادیب سگرٹ اور شراب کے بہت بڑے شوقین تھے۔ جس کے سبب انہیں 1954 میں پھیپھڑوں کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس سے وہ دمہ کے مرض میں مبتلا ہو گئے۔ ملازمت سے سبک دوش ہونے کے بعد ان کی مالی حالت اور خراب ہو گئی۔  اگرچہ یونیورسٹی انہیں بطور پنشن میڈیکل کور دے رہی تھی، لیکن یہ ناکافی تھا جس سے وہ علاج کے لئے پرائیویٹ اسپتال کا خرچ نہیں اٹھا سکتے تھے۔

غزل اور نظم لکھنے کے علاوہ کرشن ادیب ایک بہترین نثر نگار بھی تھے۔ انہوں نے نہ صرف عوام بلکہ علی سردار جعفری، منچندا بانی، سردار پنچھی جیسے دیگر ادیبوں سے بھی اپنی ادبی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کے ادبی شاہ کاروں میں "آواز کی پرچھائیاں"، "پھول، پتے اور خوشبو"، "رو میں ہے رخشِ عمر" کے نام اہم ہیں۔ ان کی ایک کتاب "ساحر- یادوں کے آئینے میں" کافی مشہور ہوئی۔ ان کی نظموں کا ایک مجموعہ "شام کے بعد" بھی شائع ہو چکا ہے۔ 7 جولائی 1999ء کو لدھیانہ میں ان کا انتقال ہو گیا۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے