کرشن موہن
غزل 32
نظم 34
اشعار 9
وہ کیا زندگی جس میں جوشش نہیں
وہ کیا آرزو جس میں کاوش نہیں
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
زندگی کے آخری لمحے خوشی سے بھر گیا
ایک دن اتنا ہنسا وہ ہنستے ہنستے مر گیا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
کرشن موہنؔ یہ بھی ہے کیسا اکیلا پن کہ لوگ
موت سے ڈرتے ہیں میں تو زندگی سے ڈر گیا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
مکاں اندر سے خستہ ہو گیا ہے
اور اس میں ایک رستہ ہو گیا ہے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
کتاب 29
تصویری شاعری 1
چاہتوں کا جہان ہے اردو راحتوں کا نشان ہے اردو عشق کا اعتبار اور وقار حسن کی آن_بان ہے اردو دل_فزا ضو_کدہ صباحت کا اور ملاحت کی کان ہے اردو نثر کا ہے خرام_خوش_ہنگام شاعری کی اڑان ہے اردو زندہ ہے اپنا ذوق_و_شوق اس سے آرزوؤں کی جان ہے اردو لطف ہستی کا رنگ مستی کا خوش_نما کاروان ہے اردو ذکر_آرائش_خم_کاکل کیف_ہندوستان ہے اردو دفتر_اتحاد_و_یک_جہتی پیار کی داستان ہے اردو ایکتا ہے انیکتا میں بھی دوست_داری کا مان ہے اردو غالبؔ_و_میرؔ اس کے شیدا تھے جن کی روح_روان ہے اردو آتشؔ و مومنؔ و نظیرؔ و جگرؔ جن کی رنگیں زبان ہے اردو اس کے عاشق نسیمؔ اور چکبستؔ جن کے جذبوں کی شان شان ہے اردو دوست اس کے سرورؔ اور سرشارؔ اس لئے شادمان ہے اردو درد_مند اس کے پریم_چندؔ رہے جن کے باعث جوان ہے اردو اس کے مشتاق ملاؔ اور فراقؔ جن کے دل کا بیان ہے اردو نعرہ_زن جوشؔ کا خروش اس میں جوش کی ترجمان ہے اردو فیضؔ و اقبالؔ و کرشن_چندر سے وسعت_بے_کران ہے اردو دھوم محرومؔ کی ہوئی اس میں اور منورؔ کی آن ہے اردو راشدؔ و میراجیؔ کی البیلی شوخ_ادا راز_دان ہے اردو فطنت_و_فن کی دولت_بیدار کرشن_موہنؔ کی جان ہے اردو