join rekhta family!
نظم 2
اشعار 4
دل سے نکلے گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت
میری مٹی سے بھی خوشبوئے وفا آئے گی
بھارت کے اے سپوتو ہمت دکھائے جاؤ
دنیا کے دل پہ اپنا سکہ بٹھائے جاؤ
-
موضوع: وطن پرستی
ای- کتاب 7
تصویری شاعری 1
خوف_آفت سے کہاں دل میں ریا آئے_گی بات سچی ہے جو وہ لب پہ سدا آئے_گی دل سے نکلے_گی نہ مر کر بھی وطن کی الفت میری مٹی سے بھی خوشبوئے_وفا آئے_گی میں اٹھا لوں_گا بڑے شوق سے اس کو سر پر خدمت_قوم_و_وطن میں جو بلا آئے_گی سامنا صبر و شجاعت سے کروں_گا میں بھی کھنچ کے مجھ تک جو کبھی تیغ_جفا آئے_گی غیر زعم اور خودی سے جو کرے_گا حملہ میری امداد کو خود ذات_خدا آئے_گی آتما ہوں میں بدل ڈالوں_گا فوراً چولا کیا بگاڑے_گی اگر میری قضا آئے_گی خون روئے_گی سما پر میرے مرنے پہ شفق غم منانے کے لیے کالی گھٹا آئے_گی ابر_تر اشک بہائے_گا مرے لاشے پر خاک اڑانے کے لیے باد_صبا آئے_گی زندگانی میں تو ملنے سے جھجکتی ہے فلکؔ خلق کو یاد مری بعد_فنا آئے_گی