تسلیؔ ۔لالہ ٹیکا رام ان کا نام تھا اور تسلیؔ تخلص کرتے تھے ۔والد کا نام گوپال رائے تھا جو اودھ کی سرکار میں فوج کی بخشی گری پر متعین تھے۔تسلیؔ کے آبا و اجداد کا وطن تو پرگنہ کریل (ضلع اٹاوہ) تھا مگر یہ لکھنؤ میں پیدا ہوئے اور یہیں تعلیم پائی ۔اردو اور فارسی دونوں کے خوش فکر شاعر تھے ۔فارسی میں مرزا محمدؐ فاخر تمکین اور اردو میں غلام ہمدانی مصحفیؔ کے شاگرد ہیں۔نہایت باخلاق بامروت اور سادہ مزاج شخص تھے کتابوں کے بڑے دھتیا تھے ۔ہزارہا روپے صرف کرکے نادر کتابوں کا ایک قیمتی کتب خانہ فراہم کیا ۔امیرانہ شان و شوکت سے رہتے تھے ۔بقول لالہ سری رام 1848میں تک زندہ تھے۔