جناب للن چودھری صاحب
آفتؔ تخلص فرماتے ہیں۔ ضلع گورکھپور کے ایک گاؤں گجپور میں 17مئی 1923ء کو پیدا ہوئے۔ یوپی کے اضلاع میں الہ آباد، بلیا، بستی اور گورکھپور چند ایسے اضلاع ہیں جہاں جنگ آزادی کی فضا بہت گرم تھی۔ ہر بچہ ان اضلاع کا جنگ آزادی کی آغوش میں پلا اور اسی فضا میں اس نے شعور بھی حاصل کیا۔ چنانچہ چودھری صاحب اسی ماحول کے آزمودہ کار فرد ہیں 1955 ء میں آگرہ یونیورسٹی سے بی.اے کی ڈگری حاصل کی اور اسی سال سے سرکاری ملازمت اختیار کرلی۔