مہاراجا کشن پرشاد نام، شاد تخلص۔28جنوری 1864 کو پیدا ہوئے ۔ان کے دادا نے ان کو عربی اور فارسی میں بڑے قابل استادوں سے اعلی درجہ کی تعلیم دلائی تھی۔شاد انگریزی،تلنگی اور مرہٹی زبانوں پر بھی کافی دستگاہ رکھتے تھے۔ داغ کے شاگرد تھے۔فارسی اور اردو دونوں زبانوں میں شعر کہتے تھے۔ایک دیوان’’حکمدۂ رحمت‘‘ میں صرف نعتیہ اشعار ہیں۔1901 میں آپ ریاست حیدرآباد کے وزیر اعظم مقرر ہوئے اور ’’یمین السلطنت ‘‘ کا خطاب عطا ہوا۔ آپ کے دربار میں شعرا اور مصنفین کا ہمیشہ جمگھٹا رہتا تھا۔9 مئی 1940 کو حیدرآباد دکن میں انتقال کرگئے۔