ایک دینی و علمی خانوادے میں آنکھ کھولی۔ پیدائش ایک مسجد میں ہوئی۔بلیماران دہلی میں ہوش سنبھالا۔ گھر کی سرکاری زبان فارسی تھی۔ والد محترم کو قافیہ میں بات کرنے کا شوق تھا ۔وہیں سے شاعری کا شغف پیدا ہوا اور پہلی شاعرانہ کوشش گیارھویں جماعت میں کی۔ تب سے آہستہ آہستہ نظمیہ شاعری اور مزاحیہ اشعار کا سلسلہ شروع ہوا۔
مختلف موضوعات پر تقریباََ تین سو مضامین مختلف اخبارات میں شائع ہو چکے ہیں۔ ان کی ایک نظم ’’میری امی‘‘ ملّت فاؤنڈیشن اسکول کی تیسری جماعت کے اردو کے نصاب میں شامل ہے۔ موجودہ دور میں دہلی وقف بورڈ میں سیکشن آفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔