میمونہ غزالہ بریلوی، میمونہ غزالہ بریلی کی چار مشہور شاعرات عفت آرا، رابعہ پنہاں اور بلقیس جمال کی سب سے چھوٹی بہن تھیں۔ ان کے والد مولانا عبدالاحد ملازمت کے سلسلے میں الہ آباد میں رہتےتھے، وہیں میمونہ نے گھر پرہی اردو، فارسی اور انگریزی کی تعلیم اپنی بہن رابعہ پنہاں سے حاصل کی۔ 1925 سے شعر گوئی اور نثر نگاری کا آغاز ہوا۔ ان کی غزلیں، نظمیں اور افسانے مختلف رسائل میں شائع ہوتے رہتے تھے۔ 1927 میں مولوی احسان الحق سے شادی ہوئی جو دہلی میں ملازمت کرتے تھے۔ اس کے بعد ان کا قیام دہلی ہی میں رہا۔ وہیں ان کا مجموعہ کلام ’غزال‘ شائع ہوا۔