تخلص : 'منصور'
اصلی نام : سید اعجاز حسین
پیدائش : 01 Jul 1950 | یوتمال, مہاراشٹر
منصور اعجاز بنیادی طور پر نظم کے شاعر ہیں لیکن انہوں نے جدید لب و لہجے میں غزلیں بھی کہیں ہیں۔ نظموں کی طرح یہاں بھی ان کا احتجاجی بھرا لہجہ صاف سنائی دیتا ہے تاہم صنف غزل کا لحاظ رکھتے ہوئے وہ نازک خیالات اور رومان و جمالیات سے پرہیز نہیں کرتے اسی لیے ان کی غزلیں کھردرے پن سے محفوظ ہیں۔
منصور اعجاز اردو کے ساتھ مراٹھی اور ہندی میں بھی لکھتے ہیں۔ ’’آوازجرس‘‘ نام سے دیوناگری رسم الخط میں نظموں کا ایک مجموعہ نیز اردو میں نظموں اور غزلوں کا مجموعہ ’’چاندنی کا درد‘‘ 1994ء میں شائع ہوچکے ہیں۔