Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Manzoor Arif's Photo'

منظور عارف

1924 - 1980 | راول پنڈی, پاکستان

منظور عارف کا تعارف

تخلص : 'منظَور عارف'

اصلی نام : منظَور عارف

پیدائش : 01 Sep 1924 | اٹک, پنجاب

وفات : 30 Nov 1980

منظور عارف یکم ستمبر۱۹۲۴ء کو اپنے ننھیال ضلع اٹک میں پیدا ہوئے۔بی اے کی ڈگری ۱۹۴۵ء میں گورڈن کالج، راول پنڈی میں حاصل کی۔۱۹۴۹ء میں گورنمنٹ کالج لاہورسے قانون کی ڈگری حاصل کی۔شاعری کا آغاز اوائل عمر سے ہوگیا تھا۔ زمانۂ طالب علمی میں تلوک چند محروم سے اصلاح لیتے رہے۔ بعد میں انجم رضوانی سے بھی اصلاح لی۔ شاعری کا ایک مجموعہ’’لہر لہر دریا‘‘ کے نام سے ان کی وفات کے بعد شائع ہوا۔منظور عارف اپنے علاقے کی بولی چھاچھی میں بھی شاعری کی۔وہ چھاچھی لہجے کے پہلے شاعر تھے۔انھوں نے ۱۹۵۱ء میں روزنامہ ’’تعمیر‘‘ راول پنڈی میں ’’مکتوب کیمبل پور‘‘ کے عنوان سے کالم لکھنا شروع کیا۔روزنامہ ’تعمیر‘میں ’’میرا کالم‘‘، رونامہ ’جنگ‘ میں ’’محفلیں‘‘ کے عنوان سے بھی لکھا۔ریڈیو پر ملازمت کے دوران انھوں نے لاتعداد ریڈیائی ڈرامے لکھے۔منظور عارف ترقی پسند تحریک سے بھی وابستہ تھے۔۳۰؍نومبر۱۹۸۰ء کو راول پنڈی میں انتقال کرگئے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:164

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے