Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Manzoor Hashmi's Photo'

منظور ہاشمی

1935 - 2008 | علی گڑہ, انڈیا

منظور ہاشمی کا تعارف

اصلی نام : منظور بنی ہاشمی

پیدائش : 14 Sep 1935 | بدایوں, اتر پردیش

وفات : علی گڑہ, اتر پردیش

نام منظور بنی ہاشمی۔ ۱۹۳۸ء میں محلہ مولوی ٹولہ، بدایوں میں پیدا ہوئے۔ ایم اے (اردو) ، ایم اے (انگریزی) ، بی ایل ایس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کیا۔ مولانا آزاد لائبریری علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بطور ڈپٹی لائبریرین سبک دوش ہوئے۔شاعری ورثے میں ملی۔ لڑکپن اور جوانی ہلوانی، نینی تال کے سرسبز وشاداب ماحول اور فضا میں گزری جس نے حیات وکائنات کے رشتوں اور اسرار کے بارے میں سوچنے کا شعور بخشا اور شاعری کو جذبہ واحساس بنانے کا ذوق عطا کیا۔ ہندوستان اور پاکستان کے ادبی رسائل میں ان کی شعری تخلیقات شائع ہوتی رہتی ہیں۔ ہندوستان کے تمام بڑے مشاعروں میں شرکت کرنے کے علاوہ ریاض، مسقط ، دبئی، ابوظہبی، کراچی اور امریکا کے سولہ بڑے شہروں کے مشاعروں میں شریک ہوچکے ہیں۔ان کے شعری مجموعے’’بارش‘‘(۱۹۸۱ء)، ’’آب‘‘(۱۹۹۴ء) ’’پھولوں کی کشتیاں۔دیوناگری رسم الخط(۲۰۰۵ء) اور ’’سخن آباد‘‘(دسمبر۲۰۰۵ء) میں شائع ہوچکے ہیں۔اترپردیش اردو اکادمی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور احباب علی گڑھ نے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزاز وانعام سے نوازا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:331

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے