تخلص : 'ندیم'
اصلی نام : منظور حسین ندیم
پیدائش : 01 Jul 1953 | اکولہ, مہاراشٹر
منفرد رنگ اور جدید فکر کے حامل شاعر منظور ندیم کو شاعری ورثے میں ملی ہے۔ ان کے والد حضرت غلام حسین راز بالاپوری علاقۂ ودربھ میں روایتی شاعری کے امین مانے جاتے ہیں۔ ان کے چراغ سے اس علاقے میں روشنی قائم ہے نیز ان کے دم سے شاعری کے کئی چراغ روشن ہیں۔ منظور ندیم بھلا اس روشنی سے کیوں کر محروم رہتے لیکن وہ روایتی شاعری کی گرفت میں نہ رہے اور جدید افکار سے خوب استفادہ کیا۔ اس کے باوجود منظور ندیم نے جدید شاعری کے بے اعتدالیوں سے ہمیشہ گریز کیا۔