مریم غزالہ کی مادری زبان گجراتی ہے لیکن اردو سے ان کا شغف زمانہ طالب علمی سے رہا تھا۔ اپنے شوہر کے ساتھ چند برسوں حیدرآباد کے قیام کے دوران ان کا شاعرانہ ذوق نکھر کر آیا۔ قیام حیدرآباد کے زمانے میں انھوں نے علی احمد جلیلی جیسے کہنہ مشق شاعر سے اپنے کلام پر اصلاح لی۔ انھوں نے انگریزی اور نفسیات میں ایم اے اور بی ایڈ کیا تھا۔ اور رادھن پور کے ایک اسکول میں معلمہ تھیں۔
مریم غزالہ کا پہلا مجمرعہ کلام ’’کانچ کی چادر‘‘ جس میں غزلیں اور نظمیں شامل ہیں 1993میں شائع ہوا۔ ان کی غزلیں مختلف ادبی رسائل میں بھی شائع ہوتی رہی ہیں-