نام محمد متین خاں اور تخلص متین ہے۔۱۹۱۳ء میں بریلی(اترپردیش) بھارت میں پیدا ہوئے۔ ایم بی بی ایس کی ڈگری لکھنؤ میڈیکل کالج سے حاصل کی۔ ایل ایس ایم ایف آگرہ سے کیا۔ پہلے فوج کی ملازمت کی۔ بعد ازاں سول اداروں سے وابستہ ہوگئے۔ ۱۹۷۳ء میں کان پور کے سرکاری اسپتال سے ریٹائر ہوئے اور کان پور میں مستقل طور پر رہائش پذیر ہوگئے۔ حضرت دل شاہ جہاں پوری سے تلمذ حاصل تھا۔ اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کی وجہ سے مشاعروں میں کم ہی شرکت کرتے تھے۔ ان کا کلام وقتا فوقتا ملک کے اخبارات اور رسائل میں شائع ہوتا رہا ہے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:46