مینا خان شاعراورافسانہ نگار ہیں۔ ایک عرصے سے وکالت کے پیشے منسلک تھیں، اب ایڈیشنل اور سیشن جج ہیں۔ وکا لت کی تعلیم کے علاوہ اردو میں بھی ایم اے کیا ہے۔ فعال سماجی کارکن ہیں،کئی مقامی ادبی انجمنوں کی طرف سے اعزازات حاصل کرچکی ہیں، مشاعروں میں بھی شرکت کرتی ہیں۔ افسانوی مجموعہ زیر ترتیب ہے اور شعری مجموعہ ‘ خلش’ زیر اشاعت ہے۔