میر طاہر علی رضوی کا تعارف
تخلص : 'میر طاہر علی رضوی'
اصلی نام : میر طاہر علی رضوی
مکتب عشق کا دستور نرالا دیکھا
اس کو چھٹی نہ ملے جس کو سبق یاد رہے
طاہر، میر طاہر علی رضوی
نام میر طاہر علی رضوی ، طاہر تخلص۔۱۸۴۰ء میں کان پور میں پیدا ہوئے۔ فرخ آباد کے رہنے والے تھے۔ منشی امداد حسین صفیر سے تلمذ حاصل تھا۔ ۲۰؍جولائی ۱۹۱۱ء کو انتقال کرگئے۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:212