ضیا، میر ضیاء الدین
نام میرضیاء الدین، ضیا تخلص۔ سودا کے ہم عصر تھے۔ دہلی کی تباہی کے بعد فیض آباد اور لکھنؤ آئے۔ بعد ازاں عظیم آباد گئے جہاں مہاراجہ شتاب رائے کے بیٹے راجا بہادر متخلص بہ راجا ان کے شاگرد ہوگئے۔ بقیہ زندگی اسی شہر میں گزاردی۔ میر حسن ان کے شاگرد تھے۔ جب کوئی شعر سوزو گداز سے بھرا سنتے تھے تو ان کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو نکل آتے تھے۔ ۱۷۸۱ء میں عظیم آباد میں انتقا ل ہوا۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:45