Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Meeraji's Photo'

میراجی

1912 - 1949 | ممبئی, انڈیا

جدید اردو نظم کے بنیاد سازوں میں شامل، ہندوستانی ما بعْد الطبیعاتی روایت کے ساتھ اپنی روحانی وابستگی کے لیے مشہور، کم عمری میں انتقال ہوا

جدید اردو نظم کے بنیاد سازوں میں شامل، ہندوستانی ما بعْد الطبیعاتی روایت کے ساتھ اپنی روحانی وابستگی کے لیے مشہور، کم عمری میں انتقال ہوا

میراجی

غزل 10

نظم 35

اشعار 3

نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بھول گیا

کیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا

غم کے بھروسے کیا کچھ چھوڑا کیا اب تم سے بیان کریں

غم بھی راس آیا دل کو اور ہی کچھ سامان کریں

میرؔ ملے تھے میراجیؔ سے باتوں سے ہم جان گئے

فیض کا چشمہ جاری ہے حفظ ان کا بھی دیوان کریں

 

اقوال 5

ہر کھیل کی دلچسپی وہیں تک ہے جب تک دل یہ سمجھے کہ یہ کھیل سب سے پہلے ہمیں کھیل رہے ہیں۔

  • شیئر کیجیے

جب دنیا پریمی اور پیتم کو ملنے نہیں دیتی تو دل کا ساز تڑپ اٹھتا ہے اور قدرت گیت بناتی ہے۔

  • شیئر کیجیے

آئے دن دنیا اور زندگی کے جھمیلے ہمیں اپنے میں ایسا الجھاتے ہیں کہ ہمارے دلوں پر ایک تھکن بری طرح قابو پا لیتی ہے۔ ہمیں کوئی بات بھلی نہیں معلوم ہوتی۔ ہم اپنے کٹھن حالات سے پنپنے کے قابل نہیں رہتے۔ ایسے میں گیت ہی ہیں کہ ہمیں ان بندھنوں سے چھڑاتے ہیں اور تازہ دم کرکے پھر سے دنیا اور زندگی کے جھمیلوں کے مقابل انہیں جیت لینے کو لا کھڑا کرتے ہیں۔

  • شیئر کیجیے

سب سے پہلے آواز بنی، آواز کے اتار چڑھاؤ سے سر بنے، سروں کے سنجوگ سے بول نے جنم لیا اور پھر راگ کی ڈوری میں بندھ کر بول گیت بن گیے۔

  • شیئر کیجیے

گیت ہی تو ہماری زندگی کا رس ہیں۔ جیسے دھرتی پر ساون آتا ہے ہماری زندگی پر بھی چار دن کے لیے بسنت رت کی بہار چھا جاتی ہے، کوئی من موہنی صورت من کو بھا جاتی ہے۔ جب دنیا پریمی اور پیتم کو ملنے نہیں دیتی تو دل کا ساز تڑپ اٹھتا ہے اور قدرت گیت بناتی ہے۔

  • شیئر کیجیے

مضمون 1

 

گیت 5

 

کتاب 26

ویڈیو 3

This video is playing from YouTube

ویڈیو کا زمرہ
دیگر

شمس الرحمن فاروقی

یگانگت

زمانے میں کوئی برائی نہیں ہے شمس الرحمن فاروقی

سمندر کا بلاوا

یہ سرگوشیاں کہہ رہی ہیں اب آؤ کہ برسوں سے تم کو بلاتے بلاتے مرے شمس الرحمن فاروقی

آڈیو 4

جاتری

سمندر کا بلاوا

لب_جوئے_بارے

Recitation

متعلقہ بلاگ

 

متعلقہ شعرا

"ممبئی" کے مزید شعرا

Recitation

Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar

Register for free
بولیے