محشر آفریدی صاحب 15جنوری کو انڈیا کے شہر روڈکی میں پیدا ہوئے اور تا حال آپ روڈکی میں ہی مقیم ہیں۔ شاعری کا آغاز 1990 میں کیا اورمشاعروں میں شرکت 1994میں کی۔ جناب محشر آفریدی کی شاعری کا مزاج منفرد ہے آپ اپنی شاعری میں عوام کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔ آپ انڈیا کےعلاوہ متحدہ عرب امارات، قطر،اور بحرین کی طرف کئی ادبی سفرکر چکے ہیں۔