صراف کسوٹی پہ گھسا کرتے ہیں زر کو
ہم وہ ہیں جو آنکھوں سے پرکھتے ہیں بشر کو
فخر، مرزا فخرالدین
نام مرزا فخرالدین ،فخر تخلص عرف مرزا چپاتی۔ ایک امّی شاعر جن کا تعلق دہلی کے شاہی خاندان سے تھا۔ جب تک مرزا چپاتی کے ہاتھ میں روپیہ تھا ، خوب اللّے تللّے سے خرچ کیا۔ دہلی والے جب دربدر کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے تھے ، انھوں نے لنگر جاری کیا ہوا تھا جس میں عام طور سے حلوہ چپاتی تقسیم ہوتا تھا۔ اسی وجہ عوام میں مرزا چپاتی کے نام سے مشہور ہوگئے۔ کبوتربازی، مرغ بازی، پتنگ بازی اور ستار نوازی میں مشتاق تھے۔ مرزا چپاتی کے آخری ایام بہت تنگ دستی میں گزرے۔ پتنگ بناکر پیٹ پالا کرتے تھے۔ اکثر جامع مسجد کی سیڑھیوں پر کبوتر بیچتے تھے۔ ستمبر ۱۹۴۰ء میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:256