Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Mohammad Ahmad Saqi's Photo'

محمد احمد ساقی

1955

محمد احمد ساقی کا تعارف

پیدائش : 14 Sep 1955

محترم جناب پروفیسر احمد ساقی صاحب ستمبر 1955 میں پیدا ہوئے ۔ دینی وعلمی گھرانے سے آپ کا تعلق ہے، درس نظامی کے بعد علوم عصریہ میں ماسٹر کیا ۔ بعد ازیں ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کی۔
کالج اور یونیورسٹی کے زمانے میں اسٹودنٹس لیڈر کے طور پر نمایاں رہے۔

آل پاکستان بین الکلیاتی مقابلہ ہائے تقاریر میں متعدد بار گولڈ میڈل جیتے۔ پی ٹی وی پہ کئی ثقافتی ، ادبی اور مذہبی پروگرامز کی میزبانی کرچکے ہیں۔ مختلف مواقع پہ ان کےمذہبی لیکچرز بھی پی ٹی وی پر نشر ہوتے رہے۔
شعبہ تعلیم میں ۱۹۸۰ میں  بطور لیکچرر تعینات ہوئے۔ مختلف شہروں لاہور ، پنڈی ،فیصل آباد ، اوکاڑہ میں مختلف عہدوں پر کام کیا۔ بطور پرنسپل یکم گست ۲۰۱۵ میں ریٹائرڈ ہوئے۔ 
آج کل اوکاڑہ لالہ زار کالونی میں مقیم ہیں.. 

شعری دنیا میں دیر بعد سنجید گی سے قدم رکھا۔ نومبر 2014 میں "کھنکتی خاک" کے نام سے 125 غزلیات پر مشتمل کتاب شائع ہوئی۔
اس کے بعد ان کا دوسرا شعری مجموعۂ کلام "دورازہ" کے نام سے منصۂ شہود پر آیا.. 
آپ کی شاعری پر بڑے بڑے زعماء شعر نےتحسینی آراء دیں ، جن میں جناب ظفر اقبال ، ڈاکٹر خواجہ ذکریا، ڈاکٹر خورشید رضوی ، ڈاکٹر ریاض مجید.. نذیر قیصر، غلام حسین ساجد، عباس تابش، محسن اسرار ۔ قمر رضا شہزاد.ڈاکٹر ناہید شاہد نمایاں ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے