محمد احمد
غزل 27
نظم 6
اشعار 1
کہیں تھا میں مجھے ہونا کہیں تھا
میں دریا تھا مگر صحرا نشیں تھا
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
کتاب 11
تصویری شاعری 1
کہیں تھا میں مجھے ہونا کہیں تھا میں دریا تھا مگر صحرا_نشیں تھا شکست_و_ریخت کیسی فتح کیسی کہ جب کوئی مقابل ہی نہیں تھا ملے تھے ہم تو موسم ہنس دیئے تھے جہاں جو بھی ملا خنداں_جبیں تھا سویرا تھا شب_تیرہ کے آگے جہاں دیوار تھی رستہ وہیں تھا ملی منزل کسے کار_وفا میں مگر یہ راستہ کتنا حسیں تھا جلو میں تشنگی آنکھوں میں ساحل کہیں سینے میں صحرا جا_گزیں تھا