محمد علی تشنہ
غزل 1
نظم 1
اشعار 1
آنکھ پڑتی ہے کہیں پاؤں کہیں پڑتا ہے
سب کی ہے تم کو خبر اپنی خبر کچھ بھی نہیں
Rekhta
AI Explanation
آنکھ کہیں پڑنا اور پاؤں کہیں پڑنا وہ عالم ہے جب کوئی شخص اپنے حال سے بے خبر ہوگیا ہو۔ اکثر یہ حالت عشق میں ہوجاتی ہے کہ آدمی اپنے ہوش و ہواس کھو بیٹھتا ہے اور اسے اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ اس کی آنکھ کیا دیکھ رہی ہے اور وہ کہاں جارہا ہے۔ شاعر نے اسی بات سے ایک دلچسپ مضمون پیدا کیا ہے۔ مگر مضمون میں لطف کی بات یہ ہے کہ جو اپنے حال سے بے خبر ہے اس کے بارے میں شاعر کا دعویٰ یہ ہے کہ وہ دوسروں کے حال کی خبر رکھتا ہے۔ مفہوں شعر کا یہ بنتا ہے کہ اے میرے محبوب تم جو اپنے سب عاشقوں کی خبر رکھتے ہو کہ کون کس قدر بے حال ہوا ہے مگر یہ بھی تو دیکھو کہ کسی کے عشق نے تم کو بھی اس قدر بے حال کردیا ہے کہ تمہیں اپنے حال کے بارے میں کچھ خبر نہیں۔
شفق سوپوری
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے