تخلص : 'نثار'
اصلی نام : محمد امان
محمد امان نام ،نثار تخلص ۔وطن دہلی۔ مجدد الدولہ کے ہاں صیغۂ تعمیر میں ملارم تھے،بعد میں نواب ضابطہ خاں کے ہاں رہے۔آخر میں راجا ٹیک راے کی سرکار میں اپنے پیشے کی بدولت عزت سے زندگی بسر کرتے رہے۔ان کے بزرگ ممتاز ریاضی دان اور مہندس تھے جنہوں نے دہلی کی جامع مسجد بنائی۔ نثار شاہ حاتم کے شاگرد تھے۔ ایک دیوان ان کی یادگار ہے جس میں غزلیات ،رباعیات اور قطعات شامل ہیں۔