تنہاؔ۔ان کا نام شیخ محمد عیسیٰ اور تخلص تنہاؔ تھا ۔ان کے آبا و اجداد دہلی کے رہنے والے تھے ۔اور یہ خود بھی دہلی میں پیدا ہوئے تھے ۔مگر بعد میں لکھنؤ کی مستقل سکونت اختیار کرکے ساری عمر وہیں گزاردی ۔نہایت خوش خلق متواضع سلیم الطبع ۔رنگین مزاج اور قدامت پسند انسان تھے ۔شیخ غلام ہمدانی مصحفی ان کے استاد اور شیخ امام بخش ناسخ ان کے شاگرد ہیں۔1807میں ڈاکوؤں نے اثنائے سفر میں قتل کرڈالا ۔ناسخ نے تاریخ کہی
آج تنہا گیا دنیا سے عدم کو تنہاؔ
دیوان اور کلیات چھپ گیا ہے۔