تخلص : 'iz.haar'
اصلی نام : محمد اظہار الحق
پیدائش : 14 Feb 1948 | پنجاب
اندھیری شام تھی بادل برس نہ پائے تھے
وہ میرے پاس نہ تھا اور میں کھل کے رویا تھا
محمد اظہار الحق 14فروری 1948کو جھنڈیاں فتح گنج ضلع اٹک میں پیدا ہوئے ۔ ان کا شمار غزل اور نظم کے ممتاز جدید شاعروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے شاعری میں موضوعات اور زبان کی سطح پر تازہ تر اضافے کئے ہیں۔ نئی شعری ترکیبیں اور لفظیات ان کے شعری بیانیے کا خاصہ ہیں۔ اظہار الحق نے ڈھاکہ یونیورسٹی سے اقتصادیات اور عربی ادبیات میں ایم اے کیا۔ اس کے بعد کچھ عرصے تک درس و تدریس سے وابستہ رہے۔ پھر سی ایس ایس کرکے اکاؤنٹس کے شعبے میں سول سرول کو ذریعۂ معاش بنایا۔ اس شعبے میں اعلی عہدوں پر فائز رہے۔ ’پانی پر بچھا تخت‘ کے علاوہ ان کے اور کئی شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔