Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

محمد یحییٰ جمیل

1974 | امراوتی, انڈیا

محمد یحییٰ جمیل کا تعارف

تخلص : 'یحییٰ'

اصلی نام : محمد یحییٰ جمیل

پیدائش : 30 Jan 1974 | ناگپور, مہاراشٹر

محمد یحییٰ جمیل بنیادی طور پر تخلیق کار ہیں۔ انہیں شعروادب سے شغف کے ساتھ ساتھ مصوری اور کارٹون بنانے کا بھی شوق ہے۔ ان کے افسانوں کا ایک مجموعہ ’’لیمپ پوسٹ‘‘ زیر طبع ہے۔ گزشتہ ایک دہائی سے جو نوجوان اپنی تخلیقات سے اہل ادب کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں ان میں محمد یحییٰ جمیل کا نام بھی شامل ہے۔ ان کی منظومات بھی گاہے بگاہے ملک کے مؤقر رسائل و جرائد میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔ انہیں مطالعے کا شوق ہے، اس لیے جب وہ شعر کہتے ہیں تو شعر کے تمام لوازمات پر نظر رکھتے ہیں۔ وہ عصر حاضر کے پروردہ ہیں۔ اس لئے ان کے مزاج اور خمیر میں جدت پسندی رچی بسی ہے۔ اہل ادب کو ان سے اچھی توقعات ہیں۔ انہوں نے 2004 ء  میں مرحوم مشکل افکاری کا شعری مجموعہ مرتب کر کے شائع کیا۔ نیز ڈاکٹر انجم ضیاالدین تاجی کے ساتھ مل کر ’’فارسی شاعری کے اسالیب کا ایک مطالعہ‘‘ مرتب کیا جو جون 2011ء  میں پونہ سے کتابی شکل میں شائع ہوئی۔

محمد یحییٰ جمیل شریمتی کیشر بائی لاہوٹی مہاودلیہ امراؤتی میں 2004 ء سے بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر(فارسی) خدمات انجام دے رہے ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے