اصلی نام : سید محکم عباس
پیدائش : 12 Mar 1994
جدید لب و لہجے کے شاعر، سید محکم عباس المعروف محکم عابدی، 12 مارچ 1994ء کو کرناٹک کے تاریخی قصبے علی پور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد، اسد عابدی علی پوری، بھی ایک معروف شاعر ہیں، جبکہ دادا، علامہ صابر عابدی علی پوری، ماہرِ عروض اور اُستاد الشعراء میں شمار کیے جاتے تھے۔ گھر میں موجود اس شعری ماحول نے بچپن ہی سے محکم عابدی میں شاعری کا ذوق پیدا کیا۔
محکم عابدی نے ابتدائی تعلیم پشپا کانونٹ اسکول، پریا پٹنہ سے حاصل کی، اور انٹرمیڈیٹ کی تعلیم گورنمنٹ ڈی پی بی ایس کالج پریا پٹنہ سے امتیازی نمبروں کے ساتھ مکمل کی۔ انہوں نے بی اے معاشیات میسور یونیورسٹی سے اور ماسٹرز کی ڈگری مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی، حیدر آباد سے حاصل کی۔ فی الحال وہ کوالٹی اینالسٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ادبی سرگرمیوں میں بھی سرگرم ہیں۔
اپنے منفرد لب و لہجے اور عروضی مہارت کی وجہ سے محکم عابدی دنیائے شعر و ادب میں ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔