محسن ساحل کا اصل نام شیخ محسن الیاس ہے. وہ 7 جنوری 1990 کو مہاراشٹر کے عمر کھیڑ میں پیدا ہوئے. ایک دہائی سے زائد عرصہ گزرا کہ ممبئ میں سکونت اختیار کیے ہوئے ہیں. ممبئ میونسپل کارپوریشن میں بطور معلم اپنی تدریسی خدمات انجام دیتےہیں. شاعری کے علاوہ تحقیقی و تنقیدی مضامین اور کہانیاں بھی لکھتے ہیں. بطور ناظم اور مقالہ نگار مشاعروں اور ادبی سیمینارس میں شرکت کرتے ہیں۔
حال ہی میں ان کی ایک کتاب ' ہمہ آفتاب بینم' شائع ہوئی جو تحقیقی نوعیت کی منفرد کتاب ہے. قبل از ایں انھوں نے نظیر اکبر آبادی کی نظموں کا انتخاب بھی ترتیب دیا. انھیں نت نئے موضوعات پر تحقیق کرنا پسند ہے. محسن ساحل کی غزلیں، مضامین اور کہانیاں مختلف رسالوں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔