شوخیاں معصومیت اسکول جھولا بارشیں
کتنی یادیں ساتھ لایا جب کوئی بچھڑا ملا
ممتاز عزیز نازاں 11 اپریل 1964 کو کانپور میں ایک برہمن خاندان میں پیدا ہوئیں۔ ان کے شوہر مشہور قوال اور غزل سنگر عزیز نازاں ہیں۔ انہوں نے ممتاز نازاں کی لکھی ہوئی کئی غزلیں بھی گائی ہیں۔ ممتاز نازاں نے شاعری کے ساتھ فلموں کے لئے گانے بھی لکھے۔ ممتاز نازاں کی شاعری کا مجموعہ ’رت جگوں سے خواب تک‘ کے نام سے شائع ہوا۔