Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

منیر احمد فردوس کا تعارف

اصلی نام : منیر احمد

پیدائش : 10 Jun 1975 | ڈیرہ اسمٰعیل خان, خیبر پختنخوا

نوجوان شاعر و نثر نگار منیر احمد فردوس پاکستان کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں۔ملکی سطح پر نثری نظم گوشاعر، نثر نگار اور بطور افسانہ نگار پہچانے جاتے ہیں۔ان کا نثری نظموں کا پہلا مجموعہ زندگی چہرہ مانگتی ہے 2011 میں منظرِ عام پر آ چکا ہے ۔ ان کی نظمیں دہشت گردی کے خلاف ایک بلنداحتجاج کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ان کا پہلا افسانوی مجموعہ سناٹوں کا شہر تکمیل کے مراحل میں ہے جس کی اشاعت نومبر 2015 میں متوقع ہے۔مزاح بھی ان کے ادبی سفر کا ایک الگ پہلو ہے اور مختلف ادبی شخصیات پر مزاحیہ شخصی خاکوں کے علاوہ دیگر موضوعات پروقتاً فوقتاً لکھتے رہتے ہیں۔ ان کی دیگر متوقع کتابیں درج ذیل ہیں۔

سرخ گجرے (بچوں کی کہانیاں۔ زیرِ طبع)
ہونٹوں سے رستے قہقہے (مزاحیہ مضامین۔ زیرِ طبع)
چہرہ ساز (نثری نظموں کا مجموعہ۔زیرِ طبع)
جمالیات (تبصرے و ادبی کالم۔ زیرِ طبع)

منیر احمد فردوس کی نظمیں اور افسانے پاک و ہند کے معروف ادبی جرائدمیں چھپتے رہتے ہیں۔ جن میں قابلِ ذکر ادبی جرائد سہہ ماہی فنون، ماہنامہ سبق اردو (انڈیا)، سہہ ماہی ثالث (انڈیا)، سہہ ماہی راوی (انڈیا)، ماہنامہ ماہِ نو، سہہ ماہی زرنگار، ماہنامہ کتاب(نیشنل بک فاؤنڈیشن)، سہہ ماہی تسطیر،سہہ ماہی اجرا، سہہ ماہی نقاط، سہہ ماہی برگِ نو، سہہ ماہی فنون، ماہنامہ ادب لطیف شامل ہیں۔ان کے علاوہ ملک میں چھپنے والے مشہور ڈائجسٹوں اور قومی اخبارات میں بھی مسلسل چھپتے رہتے ہیں۔علاوہ ازیں ریڈیو پاکستان سے بھی وابستہ رہے ہیں جہاں انہوں نے متعدد مزاحیہ خاکے تحریر کئے اور سماجی موضوعات پر چند ایک ڈرامے بھی لکھے

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے