اصل نام مرلی دھر شرما ہے اور تخلص طالب۔قلمی نام مرلی دھر طالب ہے۔ 20 جولائی 1977 کو بمقام منڈی آدم پور، ضلع حصار (ہریانہ) میں ولادت ہوئی۔ گریجویشن تک کی تعلیم منڈی آدم پور اور پوسٹ گریجویشن کی ڈگری پنجاب یونی ورسٹی چنڈی گڑھ سے حاصل کی، بعد ازآں ایم۔فل کے لیے جواہر لال نہرو یونی ورسٹی ، نئی دہلی سے وابستہ ہوئے۔2005 میں سِول سروسس کا امتحان دیا اور باوقار انڈین پولس سروس(آئی پی ایس) کے لیے منتخب ہوئے۔ ٹریننگ کے بعد مغربی بنگال کیڈر ملا اور وہیں تقرری بھی ہوئی۔ اول اول ایس پی ضلع بیر بھوم کے عہدے پر فائز ہوئے پھر کولکاتا میں ڈپٹی کمشنر آف پولس (ساؤتھ) کا عہدہ سنبھالا۔ فی الوقت کولکاتا پولس میں ڈپٹی کمشنر آف پولس(ایس ٹی ایف) کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔