مشرف عالم ذوقی کے اقوال
یہ کائنات بے حد حسین ہے مگر ان کے لیے جو جینا جانتے ہیں۔
اردو زبان و ادب نے مجھے جینے کا سلیقہ سکھایا ہے۔
میں وہ شخص ہوں جس نے اپنی زندگی کا ہر دن ادب کی آغوش میں گزارا ہے۔
سچی خوشی ہمیشہ لکھنے سے ہوتی ہے۔ میں ہر نئی تخلیق پر بچوں کی طرح خوش ہو جاتا ہوں۔
بیوی سے بڑی نائیکہ یا ہیروئن کوئی نہیں ہے۔ پھر آپ دوسری عورتوں کے سامنے تو رومانی ہوسکتے ہیں بیوی کے سامنے کیوں نہیں؟!
مجھے ان لوگوں پر رشک آتا ہے جو صرف نئے نئے کردار ہی نہیں گڑھتے بلکہ اپنے کرداروں کے بارے میں اس طرح کی باتیں کرتے ہیں جیسے وہ محض فرضی کردار نہ ہوں بلکہ چلتے پھرتے آدمی ہوں، زندہ مخلوق ہوں۔