تخلص : 'یکرنگ'
اصلی نام : مصطفی خاں
نام مصطفی خاں ،یک رنگ تخلص۔یہ خان جہان لودھی کے نبیرہ اور محمد شاہ کے منصب دار تھے۔ بڑی عزت اور عیش و آرام سے زندگی بسر کرتے تھے۔تلمذ کے بارے میں اختلاف راے ہے۔بعض انہیں مرزا مظہر، بعض سراج الدین علی خاں آرزو اور بعض شاہ مبارک آبرو کا شاگرد بتاتے ہیں۔وفات1752 کے گرد و پیش۔