نیر مسعود کے مضامین
اردو شعریات کی اصطلاحیں: معنی آفرینی، نازک خیالی، خیال بندی
پروفیسر آل احمد سرور صاحب کی فرمائش پر میں نے ایک مضمون میں اردو شعریات کی بارہ اصطلاحوں سے بحث کی تھی۔ مضمون مکمل کرنے کے بعد احساس ہوا کہ اس میں معنی آفرینی، نازک خیالی اور خیال بندی کی وضاحت اطمینان بخش نہیں ہے۔ اس لیے میں نے مضمون(۱) سے ان اصطلاحوں