تخلص : 'نجمیؔ'
اصلی نام : سید صاحب عالم کاظمی
پیدائش : 17 Jun 1927 | بجنور, اتر پردیش
نام سید صاحب عالم کاظمی اور تخلص نجمی ہے۔۱۷؍ جون ۱۹۲۷ء کو ضلع بجنور(یوپی) میں پیدا ہوئے۔احسان دانش کی شاگردی کی نسبت سے پہلے نجمی احسانی نگینوی لکھتے تھے۔ رسالہ’’عالمگیر‘‘ کے اڈیٹر رہے۔ لاہور میں سکونت پذیر ہیں۔ ان کے شعری مجموعوں کے نام یہ ہیں:’’شفق تاب‘، ’کلی بے کلی‘۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:207