نسیم نازش 19 نومبر کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ کراچی میں رہتی ہیں ۔انھیں پاکستان کی پہلی خاتون انکم ٹیکس انسپکڑ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مختلف پروگراموں کے لئے اسکرپٹ بھی لکھتی تھیں۔ نئے لب و لہجے کی شاعرہ ہیں۔ مشاعروں میں ان کی پیش کش کا انداز بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ ان کا تعلق ایک علمی اور ادبی گھرانے سے ہے۔ان کے شوہر فراست رضوی بھی ادیب اور شاعر ہیں۔نسیم کا کلام ادبی رسائل میں مسلسل شائع ہوتا رہتاہے۔ غزلوں کا مجموعہ ‘ محبت روشنی ہے ’ سن دوہزار چودہ اور نظموں کا مجموعہ ‘ابھی سورج نہیں نکلا’سن دوہزار سولہ میں شائع ہوا تھا۔