نوید ملک کا تعلق اسلام آباد پاکستان سے ہے۔آپ کا شمار ان نوجوان شعرا میں ہوتا ہے جنھیں نظم اور غزل میں نہ صرف یکساں دسترس حاصل ہے بلکہ جدید لہجے میں انفرادیت قائم کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہےآپ نے ایسے موضوعات کو شاعری کا حصہ بنایا جو بین الاقوامی سماجی و معاشرتی منظر نامے کی عکاسی کرتے ہیں ۔ آپ 2010 میں حلقہ ء ارباب ِ ذوق راولپنڈی سے منسلک رہے۔ ادب اور جدید تنقیدی رجحانات کے فروغ کے لیےکچھ ادبی تنظیموں کی بنیاد بھی رکھی اور کئی ادبی تنظمیوں سے منسلک رہے۔
آپ کی غزلوں کی کتاب "اک سفر اندھیرے میں" 2011 میں شائع ہوئی اور نظموں کی کتاب "کامنی" 2013 میں منظرِ عام پر آئی۔دونوں کتابیں شعرا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں اور معتبر شعراء اور ناقدین سے پذیرائی بھی حاصل کی۔ان دونوں شعری مجموعوں پر نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں مقالہ بھی لکھا جا چکا ہے۔آپ نے پاکستان کی کئی ادبی تنظیموں سے ایورارڈز حاصل کیے۔بہت سے ادبی رسائل اور اخبارات میں آپ کی شاعری شائع ہوتی رہتی ہے اور پاکستان کے کئی شہروں میں اپنے علاقے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔کچھ رسائل میں ادبی صفحات کی سرپرستی بھی کی۔