نیر رانی شفقؔ شاعرہ اور افسانہ نگار ہیں۔ آباؤ اجداد کا تعلق شہر انبالہ ہندوستان سے ہے۔ نیر رانی شفق نے اردو میں ایم اور بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی ہے درس و تدریس سے منسلک ہیں۔ کچھ عرصے سے روزنامہ جنگ سے وابستہ رہیں۔
بچوں کے لیے لکھی گئ کہانیوں کی کتابیں:۔ " وطن کی خوشبو" اور" ضیائے وطن" پر صدارتی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ ان کے طویل افسانوں ( کہانیوں اور ایک ناولٹ ) پر مشتمل کتاب " شفق رنگ تقاریر" پر ہند وپاک میں کئی ایوارڈ ملے ہیں۔ شعری مجموعہ "شنگرفی شام" کے نام سے شائع ہوا ہے۔