اصلی نام : محمد شفیع ناز
پیدائش : 01 Jan 1955 | مظفر آباد
ناز مظفر آبادی شاعری کی ابتدا آٹھویں جماعت سے ہوئ۔ حمد، نعت، غزل، نظم اور رباعی سب ہی اصناف سخن میں طبع آزمائ کرتے ہیں۔ ان کا کلام گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے نصاب میں شامل ہے۔ ان کی شاعری پر کئ ایم۔ فل کے مقالے لکھے گئے ہیں۔ سعودی عرب میں ادبی تنظیم ’بزمِ شعروسخن‘ کی بنیاد رکھی۔ بانی و منتظم اعلیٰ ادبی مجلہ ’’شعر و سخن‘‘انٹرنیشنل ہیں۔ کئ عالمی مشاعروں میں شرکت کر چکے ہیں۔
چھ شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں: بہارآنے تک، دسترس، سرگوشی، ہم سخن، حرف آشنا، اسے کہنا، دو شعری مجموعے زیرِ اشاعت ہیں.