تخلص : 'نظر برنی'
اصلی نام : محمد نظر برنی
پیدائش : 17 Nov 1941 | بلند شہر, اتر پردیش
موجودہ دور کے نامور مزاحیہ شاعر جناب نظرؔ برنی اردو کے مسلم الثبوت استاد شاعر علامہ خضرؔ برنی مرحوم کے فرزند ہیں۔ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بی اے اور دہلی یونیورسٹی سے ایم۔ اے کی ڈگری حاصل کی۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ذاکر حسین لائبریری میں طویل خدمات کے بعد ریٹائر ہوئے۔ نظرؔ کی شاعری کا کمال ہے کہ وہ اردو مشاعروں کے ساتھ ہی ہندی کے کوی سمیلنوں میں بھی بیحد مقبول ہیں۔ ’’چمچے‘‘ اور ’’کفگیر‘‘ ان کی مزاحیہ شاعری کے دو مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔