نازش پرتاب گڑھی ترقی پسند تحریک سے وابستہ اہم شاعروں میں سے ہیں۔ وہ زندگی بھر عملی اور تخلیقی دونوں سطح پر تحریک کے نظریات کو عام کرنے اور ایک شاندار معاشرے کے قیام کی کوششوں میں لگے رہے۔ نازش نے خاصی مقدار میں ایسی نظمیں بھی کہیں جو وطن پرستی اور حب الوطنی کے جذبات سے مملو ہیں۔ ’اپنی دھرتی اپنی بات‘ ’خاکے اور لکیریں‘ ’متاع قلم‘ ان کے شعری مجموعے ہیں۔
نازش کی پیدائش 12 جولائی 1924 کو پرتاب گڑھ میں ہوئی۔ حصول معاش کے لئے وہیلر اینڈ کمپنی میں ریلوے بکس اسٹال کے ایجینٹ کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔ 1984 لکھنؤ میں انتقال ہوا