Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

نازش رضوی

1901 - 1973 | لاہور, پاکستان

نازش رضوی کا تعارف

تخلص : 'نازش رضوی'

اصلی نام : سید امام علی

پیدائش : 01 Jan 1901 | لاہور, پنجاب

وفات : 25 Apr 1973 | لاہور, پنجاب

سید امام علی نازشؔ رضوی، اردو فارسی کی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1921 میں جنگ عظیم کے دوران آپ نے ایران اور عراق عرب میں سرکاری خدمات انجام دیں۔ اور 1924 میں وطن واپس آکر صحافت کو ذریعہ معاش بنایا۔ اس سلسلہ میں 1932 تک آپ دلکش، بہادرستان، تازیانہ، ادبی دنیا، نیرنگ خیال، روزنامہ سیاست اور جمہور وغیرہ اداروں میں کام کرتے رہے۔ اس کے بعد دس سال تک ہزماسٹرس وائس گراموفون کمپنی کے دہلی دفتر میں شعبۂ ادب اور نشرواشاعت کے رکن رہے۔ دہلی اور لاہور کے قیام میں آپ نے چھ کتابیں تصنیف کیں جن میں حرف و ضرب، بزم و رزم، روح المعانی اور سرمایۂ نازش تو سیاسی و ملی نظموں، غزلوں گیتوں اور مرثیوں پر مشتمل ہیں۔ باقی دو مجموعے ’’ایٹم بم‘‘ و ’’دیگر افسانے‘‘ اور ’’شاہ صاحب کا ہاتھی‘‘ مزاحیہ افسانوں پر مشتمل ہیں۔
نازشؔ صاحب اخبار نویسی کے زمانے میں تو ضرورتاً اور بعد میں فرمائش پر ارژنگ، ملاسہ پیازہ، ابونیواس، ملّا رازی، اور نتھو دھوبی  کے قلمی ناموں سے زمیندار، سیاست، نمکدان، ریاست، تازیانہ، امروز، ایشیا اور نوائے وقت وغیرہ میں مزاحیہ نظمیں لکھتے رہے۔ 

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے