Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Nivesh Sahu's Photo'

نویش ساہو

1994 | دتیا, انڈیا

نویش ساہو کے اشعار

رونے لگے تو کون ہمیں چپ کرائے گا

سو اس کی احتیاط ہے ہم رو نہیں رہے

اگر ہوتا تو خود کو پھر بناتا

مگر افسوس کوزہ گر نہیں ہوں

اک سدا آسماں سے آتی ہے

اور میں دھیان تک نہیں دیتا

کوئی قصہ نہیں سنانے کو

کیسے بہلاؤں گا زمانہ کو

یہ گلہ ہے کہ ہارتا بھی نہیں

بیچ میں کھیل چھوڑ دیتا ہوں

سوچتا ہوں کہ تجھ کو مجھ سے کوئی

حادثہ ہی بچا کے لے جائے

اس جنگل کے پیڑوں سے میں واقف ہوں

گر جاتے تھے جس پر سایا کرتے تھے

تم کو افسوس تمہیں ٹھیک بنایا نہ گیا

اور اک ہم کہ ابھی چاک پہ رکھے نہ گئے

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے