Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

نورین طلعت عروبہ کا تعارف

پیدائش : 04 Mar 1957 | اٹک, پنجاب

نورین طلعت عروبہ ایک ایسی شاعرہ کا نام ہے جس نے دور طالب علمی سے اپنی دھواں دھار تقاریر اور غزل، نظم میں وہ نام بنایا جس کی تمنا ہر تخلیق کار رکھتا ہے۔ کالج سے یونیورسٹی کے چھ سالوں میں 342 انعامات حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا لیکن نورین کو اس سلسلے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ شاعری کا تحفہ اپنے شاعر دادا ڈاکٹر اظفر حسین خان اور والد محترم معروف صحافی اور شاعر جناب انوار فیروز سے ملا لیکن اس سلسلے میں جو محنت ان کی والدہ فہمیدہ انوار نے کی، نورین اپنی تمام کامیابیوں کا سہرا ان کے سر باندھتی ہیں۔

دور طالب علمی میں ہی ان کی غزلیں، پرویز مہدی، اقبال باہو، اور عطااللہ عینی خیلوی جیسے بڑے گلوکاروں نے گائیں۔

دور طالب علمی ہی میں اپنے بہترین لہجے شاندار تلفظ اور متاثر کن آواز کی بدولت وہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویِژن کی ضرورت بن گئیں۔ اسکرپٹ رائٹنگ کی صلاحیت کے باعث ڈھیروں شوز لکھے اور میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے۔

مشاعروں کی نظامت پی ٹی وی سے جاری تھی کہ نیوز کاسٹر کی حیثیت سے منتخب کر لی گئیں۔ ریڈیو پر پنجابی اور پاکستانی ٹیلی ویژن سے اردو میں بیک وقت خبریں پڑھنے والی پہلی نیوز کاسٹر بنیں۔

جدہ میں قیام کے دوران وہاں خواتین کی پہلی ادبی و ثقافتی تنظیم ’’سلسلہ‘‘ کے نام سے بنا کر اس کی بانی صدر بنیں۔

2002 میں ان کی نعتیہ شاعری پر مشتمل کتاب ’’حاضری‘‘ 72 نعتوں کے ساتھ کسی بھی شاعرہ کا پہلا نعتیہ مجموعہ ہے جس پر صوبائی اور قومی سطح پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ اپنی تینوں کتابوں پر صدارتی ایوارڈ پانے والی پاکستانی شاعرہ ہیں۔

آج کل امریکہ کی ریاست ورجینیا واسٹنگٹن ڈی سی میں قیام پذیر ہیں۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے