نصرت زہرا کا تعلق پاکستان کے صوبہ ء سندھ کے شہر کراچی سے ہے ان کی تاریخ پیدائش وہی ہے جو سقوطِ ڈھاکہ کی ہے وہ 16 دسمبر 1971 کو کراچی میں پیدا ہوئیں ان کے والدین کا تعلق امرتسر سے ہے تقسیم سے چند ماہ قبل وہ پاکستان آگئے ۔نصرت زہرا نے کراچی یونیورسٹی سے فلسفے میں ایم اے کیا ہے ۔وہ ایشیا کے پہلے پنجابی نیوز چینل اپنا ٹی وی میں بحیثیت نیوز اینکر فرائض انجام دے چکی ہیں۔دنیائے ادب کے مقبول ترین ادبی پروگرام بزمِ شاعری میں بحثیت میزبان ایک برس تک بخوبی فرائض انجام دیے ۔بعد ازاں انہوں نے پاکستان کی مایہ ناز شاعرہ پروین شاکر کی سوانح پارہ پارہ کے نام سے تحریر کی جسے ناقدین و ادباء قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔نصرت کی شاعری کا مجموعہ الفراق زیر ترتیب ہے۔وہ صدا کاری بھی کرتی رہی ہیں ۔