قمرجہاں کی ابتدائی تعلیم مدرسے میں ہوئی۔ گریجویشن اور ماسٹرز مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے فاصلاتی طرز تعلیم سے کیا۔ 2015 میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے "شفیق فاطمہ شعری کی شاعری کا محاکمہ" کے موضوع پر ایم۔ فل۔ (اردو) کیا اور 2020 میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے ہی ’’اردو نظم میں علامت نگاری: بر صغیر ہندوپاک کی شاعرات کا خصوصی مطالعہ‘‘ اس موضوع پر پی۔ ایچ۔ ڈی۔ مکمل کیا۔ اردو کے معتبر رسائل جیسے ’’اردو دنیا‘‘، ’’آج کل‘‘، ’’ایوان اردو‘‘، ’’سب رس‘‘، ’’امروز‘‘ اور ’’فکر ونظر‘‘ وغیرہ میں تنقیدی مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔ شاعری بطور خاص جدید نظموں سے خصوصی شغف ہے۔