قمر سرور مہاراشٹر کی مقبول غزل گو شاعرہ ہیں۔ اردو میں ایم اے اور بی یو ایم ایس اور دیگر اعلی طبی ڈگریاں حاصل کی اور طبی پریکٹس بھی کرتی ہیں۔ کئ ادبی اور سماجی تنظیموں کی فعال رکن ہیں۔ اسکولوں میں طلباء کے لئے اردو سے متعلق پروگرام منعقد کرتی ہیں۔ بزم خواتین احمد نگر کی کی صدر ہیں۔ کل ہند مراٹھی پترکار پریشد کی رکن ہیں اور مراٹھی سے اردو اور اردو سے مراٹھی میں کئ تراجم بھی کئے ہیں۔
پہلا شعری مجموعہ ’’اور ستارہ بن جا‘‘ 2019 میں شائع ہوا۔ مشاعروں کی بھی بہت کامیاب شاعرہ ہیں۔ کلکتہ اردو اکادمی سے پروین شاکر ایوارڈ اور فیکسن فاونڈیشن احمد نگر سے ساوتری بائ پھولے ایوارڈ ملا ہے، اس کے علاوہ بھی متعدد اعزازات سے نوازی گئ ہیں۔