راکیش الفت ( الفت بٹالوی کا جنم ۲۱ مارچ ۱۹۶۱ کو اس وقت کےضلع گورداسپور اب پٹھانکوٹ کے پہاڑی کسبہ ، دھار میں ہؤا ۔ اسکولی اور کالج کی تعلیم گورداسپور اور بٹالہ میں ہؤی ۔ ایم اے اور ایم فل امرتسر اور جموں میں مکمل کی ۔ پھر ادیب عالم اور سرٹیفکیٹ کورس پرائیویٹ طور پر حاصل پاۓ۔
بھارت سماج رتن اوارڈ، دلّی سے ملنے کی وجہ اردو شاعری میں تین بار یونیورسٹی گولڈ میڈلسٹ
اور شاعری کا معیار عالمی اور مستند ہے۔استاد محترم مرحوم سردار کرپال سنگھ فانی بٹالوی
جو محترم جوش ملسیانی صاحب کے شاگرد تھے اس طرح یہ سلسلہ جناب داغ دہلوی صاحب سے جڑتا ہے۔
آپکی تین کتابیں: چاہت، راحت اور گوہر کی اشاعت قومی کونسل دہلی سے ہوکر منظر عام پر بہت مقبول ہیں۔ آپ آجکل بطور ریٹائرڈ اڈیشنل ڈپٹی کمشنر امرتسر میں اپنے پریوار کے ساتھ رہ رہے ہیں۔