تخلص : 'راز'
اصلی نام : منشی امتیاز احمد خان
پیدائش :رام پور, اتر پردیش
وفات : 28 Jan 1918
نام منشی امتیاز احمد خاں ،عرف پیارے خاں، تخلص راز۔ ۱۸۸۳ء میں پیدا ہوئے۔ وطن رام پور تھا۔ احمد علی رسااور امیر مینائی سے تلمذ حاصل تھا۔ اپنا کلام جمع کرنے کی طرف کبھی توجہ نہ کی۔ ۲۸؍ جنوری ۱۹۱۸ ء کو رام پور میں انتقال کرگئے۔
بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:291